فلپائن میں مارشل لا نافذ کیا جا سکتا ہے، وزیر دفاع

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:23

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) فلپائنی وزیر دفاع ڈیلفِن لورینزانا نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران سارے ملک میں صدر ڈوٹیرٹے مارشل لا کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مارشل لا کے نفاذ کی وجہ کمیونسٹوں اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر سطح پر ہڑتال اور مظاہرے شروع کرنے کا اعلان ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق ان مظاہروں اور ہڑتال کی وجہ سے فلپائن میں پرتشدد صورت حال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بائیں بازو کے مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی صورت حال پیدا کی تو مارشل لا کے نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔۔

متعلقہ عنوان :