نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے،ابھی صرف نوا زشریف نااہل ہوئے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ آنے والے وقت میں سیاست کس طرف منہ موڑتی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔ اور آگے بڑھنا چاہیے،ابھی صرف نوا زشریف نااہل ہوئے ہیں دیکھنا ہوگا کہ آنے والے وقت میں سیاست کس طرف منہ موڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔

اور آگے بڑھنا چاہیے۔ابھی صرف نوا زشریف نااہل ہوئے ہیں دیکھنا ہوگا کہ آنے والے وقت میں سیاست کس طرف منہ موڑتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کو بچائیں اور آگے بڑھے۔ حلقہ این ای120میں ہر کوئی کہہ رہا کہ ہم جیتیںگے ساری پارٹیاں کوشش اور محنت کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان نے اچھی کاوش کی ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی میچز ہونے چاہیے۔