ہمارا مطالبہ ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک کردیا جائے،ہمیں این ایف سی ایواڈ میں حق دیا جائے ، 2018میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 9اکتوبر کو احتجاج کریں گے اور اسلام آباد کو بند کردیں گے،فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک کردیا جائے،ہمیں این ایف سی ایواڈ میں حق دیا جائے ، 2018میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 9اکتوبر کو احتجاج کریں گے اور اسلام آباد کو بند کردیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس اختیار تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے عدالت نے نواز شریف کی نظرثانی کی اپیل کو مسترد کردیا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی ابھی ممکن نہیں لگتی جو کرنا چاہیے گا اس کی پوزیشن خراب ہوگی۔شاہ جی گل آفرید ی نے کہاکہ نوازشریف کی قسمت میں فاٹا ریفارمز کاکریڈیٹ لینا نہیں تھا۔ شاہ گل آفرید نے کہا کہ ہمارے تین مطالبے ہیں جن کو نہ مانا گیا تو ہم 9اکتوبر کو اسلام آبادکو بند کردیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک کردیا جائے۔ہمیں این ایف سی ایواڈ میں حق دیا جائے ۔ 2018میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں۔