حکومت ملک میں بالخصوص دیہی علاقوں کی سماجی ترقی کے لئے پرعزم ہے،سرتاج عزیز

پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں نمایاں بہتری آئی ہے، ماروی میمن رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے تحت کنونشن آف ایل ایس اوز 2017ء کا انعقاد

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہی کہ حکومت ملک میں بالخصوص دیہی علاقوں کی سماجی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ جمعہ کو کنونشن آف ایل ایس اوز 2017ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔نیشنل کنونشن کاانعقاد رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک ( آر ایس پی این) نے کیا،جس کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ایس) کا حصول ہے۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ جب تک نچلی سطح تک ترقی کے فوائد نہ پہنچیں تو اصل مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سماجی ترقی کے لئے اپنے ترقیاتی اہداف مقرر کئے ہوئے ہیں اور سماجی ترقی اس کا حقیقی ہدف ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کی چیئرپر سن ماروی میمن نے کہاکہ پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کے باعث دنیا پاکستان میں سماجی شعبے کی بہتری کااعتراف کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملکی ترقی کے عمل میں خواتین کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان میں ترقی نسواں کو اہمیت دی ہے اور حکومت سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے بھرپور حکمت علی کے تحت کام کررہی ہے۔ چیئرمین رول سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (آر ایس پی این) نے کہاکہ رورل سپورٹ پروگرام غریب اور پسے ہوئے طبقات کی بہتری کے لئے کام کررہا ہے اور غریب شہریوں کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لئے مؤثر انداز میں کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس پی این کی کامیابی دیہی شہریوں کی شمولیت اورتعاون کے بغیر ممکن نہیں دیانتدار، محنتی اور قابل افسران بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی سماجی تنظیموں کی رہنمائی جبکہ حکومت اور ڈونرز کی جانب سے وسائل کی فراہمی سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :