ہری پور سمیت ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ضلع میں دفعہ 144نافذ، صفائی کا خاص خیال رکھیں ہوٹلوں ، پیٹرول پمپوں ،شادی ہالوں ،مارکیٹوں کے دکانداروں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے نکاسی آب کو بہتر بنائیں، ڈپٹی کمشنر تسلیم خان

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:31

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) ڈی پی او ہری پور شہزاد ندیم بخاری کی تجویز ڈپٹی کمشنر تسلیم خان نے ہری پور سمیت ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ڈی پی اوہری پور سید شہزاد ندیم بخاری نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ میں نے ڈی سی ہر ی پور کو تجویز دی تھی کہ تمام ضلع میں ہوٹل مالکان دکانداروں ٹائر شا پس اور دیگر مکاتب فکر کے افراد کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ہوٹلوں ریسٹورانوں ،جوس شاپس ،پیٹرول پمپوں ،شادی حالوں ،مارکیٹوں کے دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے نکاسی آب کو بہتر بنائیں اور گندگی اور پانی جمع نہ ہونے دیں اس سلسلے میں انکی تجویز پرڈی سی ہری پور نے ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے اورجو بھی مچھروں کی افزائش کیلئے صفائی اور دیگر ضروری کام نہیں کرے گا اسکے خلاف دفعہ 188،کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے ڈی پی او ہری پور اور ڈی سی ہری پور کے اس اقدام کو سراہا ہے کی عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کیلئے بہتر اقدام اٹھائیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :