جہلم،صوبائی حکومت نے پنجاب ٹیچر یونین کے ساتھ اپ گریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کر دیا ہی,چوہدری محمد علی

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) صوبائی حکومت نے پنجاب ٹیچر یونینکے ساتھ اپ گریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کا اجلاس چوہدری محمد علی و میاں ارشد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی مہمان خصوصی تھے۔شرکاہ کا اجلاس کو مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملاقات مثبت رہی اور وزیر تعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ گزشتہ سال 18مئی کو پنجاب ٹیچرز یونین کے ساتھ اپ گریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

اس میں جو کمی رہ گئی ہے آئندہ بجٹ تک اُسے بھی پورا کردیا جائے گا جبکہ ٹیچرز پیکیج کی از سر نو بحالی کے لئے سیکرٹری سکولز کو موقع پر ہی سفارشات تیار کرنے کا حکم بھی دیا اور اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کو 5 اکتوبر تک جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

اساتذہ کو قرض حسنہ دینے کے لئے ٹیچر فائونڈیشن کو فعال کیا جا رہا ہے۔دسمبر 2017 تک قرضوں کا اجراء ہو سکے گا۔

سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک 3 ماہ کی ٹریننگ کروانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس سال 500 اساتذہ کو -" سٹار" بیج و انعامی رقم دی جائے گی۔اس میں ہر سال اساتذہ کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ان سروس پرموشن اگلے ماہ تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کرتے اچھے نہیں لگتے۔اساتذہ کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ماضی میں جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔اپ گریڈیشن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔کیونکہ سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک صاحب اساتذہ کا معاشی و معاشرتی وقار بلند کرنے کے لئے بہتر سوچ رکھتے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ پنجاب ٹیچرز یونین 16ستمبر کا احتجاج ختم کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ خوشگوار ماحول میں ہونیوالے مذاکرات اور اپ گریڈیشن میں مزید بہتری اور ٹیچرز پیکیج کی از سر نو بحالی کے لئے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی ٹھوس یقین دہانی پر مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز نے 16 ستمبر کے پنجا ب ٹیچرز یونین کے احتجاجی پروگرام کو موخر کرنے کا اعلان کیا اور پنجاب ٹیچرز یونین کی کور کمیٹی کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں لاہور میں طلب کر لیا ہے۔

جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔لہذا پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی کیونکہ یہ اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو انفرادی کی بجائے اجتماعی کاز کے لے سرگرم عمل ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین شخصیات کی بجائے اساتذہ کی طاقت ہے۔ اور اساتذہ بھی اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ عہدیداران کو چاہیے کہ وہ اساتذہ سے اپنا رابطہ موثر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :