عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی حکومت کے جمع کردہ تحریری دلائل پاکستان کو موصول ہوگئے‘ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں وکلاء اور ماہرین کی ٹیم بھارتی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی حکومت کے جمع کردہ تحریری دلائل پاکستان کو موصول ہوگئے۔ اٹارنی جنرل پاکستان کی سربراہی میں وکلاء اور ماہرین کی ٹیم بھارتی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آئی سی جے میں کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی یادداشت (تحریری دلائل) پاکستان کو موصول ہوگئی۔

پاکستان بہت جلد اپنا جواب آئی سی جے میں جمع کرائیگا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی کمانڈر یادیو پاکستان میں جاسوسی،دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیاہے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ پاکستانیوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔اس سلسلے میں پاکستان بہت جلد اپنا جواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائیگا۔