پیرمحل،مطالبات منظور، پٹواریو ں کی قلم چھوڑ ہڑتال اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:24

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) مطالبات منظورکیے جانے پر تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال دھرنا ختم کرنے کا اعلان طارق محمود فاروقی چیئرمین کسان بورڈ اور رائے عصمت اللہ جنرل سیکرٹری کا پٹواریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کی یقین دہانی کے پیش نظر تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرنا دومہینے کے قریب جاری رہا جس میں گرداور منظورخان بلوچ ، ظہورا حمد نوناری تحصیل صدر ، طارق محمود جنرل سیکرٹری ، میاں اعجاز حسین نائب صدر ، مقبول حسین چیئرمین مجلس عاملہ ، محمد احمد ڈویژنل صدر ، محمد اشفاق ضلعی نائب صدرسمیت تحصیل بھر کے پٹواریاںنے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا مسلسل دوماہ پٹواریوں کی ہڑتال جاری رہنے کے باعث سائلین کو سخت دشواری کا سامنا کرنے سمیت حکومت کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا حکومت پنجاب کی طرف سے پٹواریوں کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی پر دوماہ سے زائد جاری دھرنا کو ظہورا حمد نوناری تحصیل صدر نے تحصیل بھر کے پٹواریوں کی موجودگی میں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کو پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرناچاہیے کیونکہ پٹوار ی محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اگر حکومت بنیادی اکائی کی بہتری کے لیے توجہ نہ دے گی توآنے والے وقت میں ریونیو کی وصولی سمیت زرعی وسکنی اراضی کے ہر طرح کے معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا یادر ہے کہ پنجاب بھر کے پٹواریوں نے 8جولائی سے اپنے مطالبات کی منظور ی تک قلم چھوڑہڑتال کررکھی ہیں جس سے پنجاب حکومت کو ریونیو کی وصولی سمیت مختلف امور میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سمیت سائلین کو سخت دشواری کاسامنا رہا طارق محمود فاروقی چیئرمین کسان بورڈ اور رائے عصمت اللہ جنرل سیکرٹری نے پٹواریوں کے ساتھ ہڑتال ختم کرنے کے موقع پر پٹواریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے دعاکروائی

متعلقہ عنوان :