پروفیسر حافظ سعید اور ان کے چارساتھیوں کی نظر بندی میں توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پروفیسر حافظ سعید اور ان کے چارساتھیوں کی نظر بندی میں توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت انیس ستمبرتک ملتوی، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کومزید بحث کیلئے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں حافظ سعید کی درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر نیموقف اختیارکیا کہ سیکرٹری داخلہ نے حافظ سعید اوران کے چارساتھیوں کی نظر بندی میں نوے روز کی توسیع کردی ہے، حکومت نے ثبوت کے بغیرنظربندکر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہے۔ نظر بندی کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ حافظ سعید اوران کے ساتھیوں کی نظربندی میں توسیع کے اقدام کوکالعدم قراردیا جائے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہوم سیکرٹری نے میرٹ پرنظربندی میں توسیع کیخلاف دائردرخواست مسترد کی سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ اسے درخواست گزار کی جانب سے نظربندی میں توسیع کیخلاف اٹھائے گئے تحریری اعتراضات کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :