جے یو آ ئی خیبر ایجنسی کا اے پی سی میں قبائلیوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی پر مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام خیبر ایجنسی کے رہنماؤں نے گزشتہ روزاسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائے جانیوالی آل پارٹی کانفرنس میں قبائلیوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کی حامی افراد کا قبائلی علاقوں سے کوئی تعلق نہیں ہے گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی یو آئی خیبر ایجنسی کے رہنما اور سابقہ امیدوار NA-45 سیدا جان، سید کبیر، اشرف ، اسلام، صفت شاہ اور فضل حق کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل کے آل پارٹی کانفرنس سمیت ہر فورم پر قبائلیوں کے حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز اٹھایا ہے اور کھل کر ایف سی کی مخالفت کی ہے لیکن بعض لوگ ان کو اصلاحات مخالف انداز میں پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی سی میں بھی شرکاء پر واضح کردیا کہ فاٹاکے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے وہاں کے عوام کی رائے لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فاٹا اصلاحات کے حامی اور قبائلی علاقوں میں جمہوریت کے ساتھ ساتھ 73ویں آئین چاہتی ہے۔ جے یوآئی کی واضع مواقف ہے کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کمیٹی نے قبائلی علاقوں کا دورے مکمل کرنے کے بعد جو رپورٹ پیش کی ہے ان سے بہت مایوسی ہوئی ہے ۔

فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کا ایجنڈا صرف ایک قوم پرست جماعت کا ہے ۔ جو حقیقی معنوں میں قبائلی نہیں ہے۔ انہوں نے پولیٹیکل تحصیلدار شکیل برکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کوششوں کی وجہ علاقہ امن آیاہے اور اس موقع پر میں ان کو عمرے کے سعادت حاصل کرنے کیلئے عمرے کے ٹکٹ کا اعلان کرتاہوں۔

متعلقہ عنوان :