امیر مقام نے پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو 50،50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے نوٹس بھجوا دییے ہیں ،ْ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پر مبنی اور من گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14 دن کے اندر اندرغیرمشروط معافی مانگیں ورنہ انکے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

امیر مقام کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے 3 اگست2017 کو نجی ٹی وی انٹرویو میں امیر مقام پر جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت اور توہین آمیز الزامات عائد کرکے ان کی شہرت اور سیاسی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عائشہ گلالئی کے الزامات کے جواب میں عمران خان نے جھوٹ بولا کہ اس سب کے پیچھے امیر مقام ہے ،ْ پرویز خٹک نے بیان دیا کہ عائشہ گلالئی کو امیر مقام نے پی ٹی آئی کی بدنامی کیلئے خریدا ہے۔

متعلقہ عنوان :