پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے ایک وفدکی خطیب جامع مسجد قدم گاہ مولا علی سید حیدر عباس زید ی سے ملاقات

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے ایک وفد نے شعیب جعفری، فہیم آرائیں ، رضوان گدی، طارق کاظمی ، عرفان خان ، نعمت اللہ خان ودیگر شامل تھے ، انہوں نے خطیب جامع مسجد قدم گاہ مولا علی سید حیدر عباس زید ی سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین و اس ماہ مبارک میں درپیش مسائل پر گفتگو کی ، محرم الحرام ہمیں دین مبین کی خاطر کٹ مرنے اور صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ، اس موقع پر ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خیال رکھیں اور شرپسندوں پر نظر رکھیں ، رہنمائوں نے مطالبہ کیا محرم الحرام سے قبل ہنگامی بنیادوں پر ٹوٹے پھوٹے روڈز، گلیوں کی مرمت ، استرکاری کی جائے نکاسی آب و سیوریج کے کھڑے پانی کو فورا صاف کیا جائے اسٹریٹ لائٹس کو فورا روشن کیا جائے اور عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اس موقع پر حیدر عباس زید ی خطیب قدم گاہ مولا علی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اتحاد ویکجہتی کے ذریعے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔