پاکستان سنی تحریک مری کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:30

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک مری کے زیر اہتمام ڈاکخانہ چوک مری پر برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ جامع مسجد غوثیہ مری کے خطیب علامہ صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی ،جامع مسجد مدینہ کے خطیب قاری واجد انور ،قادری ،وقاص عباسی،بشارت عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام اورنسل کشی کی جارہی ہے اور اقوام متحدہ سورہی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :