محرم الحرام کے دوران امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کمانڈو تربیت یافتہ 55 پولیس جوانوں پر مشتمل اینٹی رائیٹ سیل کے اسپیشل پیٹرول یونٹ کا قیام

جمعہ 15 ستمبر 2017 23:40

لاڑکانہ۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت اور اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران کی سربراہی میں ضلع لاڑکانہ خاص طور پر لاڑکانہ شہر کے اندر محرم الحرام کے دوران امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کمانڈو تربیت یافتہ 55 پولیس جوانوں پر مشتمل اینٹی رائیٹ سیل کے اسپیشل پیٹرول یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جنہیں مطلوبہ سامان اور وردیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت نے جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر محرم الہرام کے دوران تمام عبادتگاہوں، مجالس، امام بارگاہوں، اہم سرکاری عمارتوں، بازاروں اور شاپنگ مالس کے اندر گشت کے دوران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور دن کے اوقات میں تمام مالیاتی اور ٹریفک کے نظام پر خاص توجہ دی جائے۔