ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانوالہ کے مابین انٹر پبلک سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ کو ہوگا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 00:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانوالہ کے مابین انٹر پبلک سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ 16ستمبر کو ڈی پی ایس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپورٹس کوآرڈینیٹر میاں زبیر انور نے بتایا کہ پہلے سیمی فائنل میں ڈی پی ایس نے ساندل کالج کو صفر کے مقابلے میں دوگول جبکہ ڈی پی ایس تاندلیانوالہ نے ڈی ایم سی فیصل آباد کو 5-0سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :