بھارتی اپوزیشن پارٹی کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کا اعلان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 11:00

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے لئے ملک گیر مظاہرے کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے سینئر ترجمان اورنئی دہلی کے صدر اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں 52فیصد تک کم ہوچکی ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک کے عوام کو اس فائدہ دینے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ کررہی ہے اور عام لوگوں پر کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ڈیزل اور پٹرول پر گیارہ مرتبہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس سے پٹرول کی قیمت 133.47 فیصد اور ڈیزل 400.86 فی صد تک بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :