اکھنڈ ہندو بنیا پاکستان کو بنجر بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ‘آبی تنازع پر بھارت مس

ئلے کے حل میں رکاوٹ بن گیا عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بھارت مذاکرات ناکام ‘ بھارت نے ورلڈ بینک کی تجاویز بھی ماننے سے انکار کر دیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 11:33

اکھنڈ ہندو بنیا پاکستان کو بنجر بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ‘آبی تنازع ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ، بھارت اس حوالے سے تحفظات دور نہ کرسکا ،تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے،بھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کے لیے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے تھے جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔

اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست کوہوئے تھے جس میں یہ طے پایاتھا کہ بعض امورپردونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پرمزید مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔دوسری طرف مودی (آج ) دنیا کے دوسرے بڑے سردار سرور ڈیم کا افتتاح کریں گے ، مودی کی سالگرہ بھی ہے ، ڈیم کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 1956 میں رکھا تھا۔