ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے قومی سنوکر ٹیم کاچار رکنی دستہ کل اشک آباد روونہ ہوگا

دستہ تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگا، کھلاڑیوں میں اسد اقبال، محمد سجاد اور محمد بلال شامل ایشین انڈور گیمز میں سنوکر کا ایونٹ 19 ستمبر سے شروع ہوگا ،ْ تیس ممالک کے کھلاڑی حصہ لینگے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 12:48

ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے قومی سنوکر ٹیم کاچار رکنی دستہ کل اشک آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) قومی سنوکر ٹیم کا چار رکنی دستہ کل اتوار کو اشک آباد ، ترکمانستان رووانہ ہوگا ،ْپاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ دستہ تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل ہوگا، کھلاڑیوں میں اسد اقبال، محمد سجاد اور محمد بلال شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ انجام دیں گے، ایشین انڈور گیمز میں سنوکر کا ایونٹ 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں 30 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈکے تعاون سے قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں جاری ہے ،اس کے علاوہ تین ریفریز بھی جن میں نوید کباڈیہ ، شبیر حسین اور محمد عقیل بھی اشک آباد جائیں گے، منور حسین شیخ نے امید ظاہرکی ہے کہ قومی ٹیم ایشین انڈور گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے مختلف انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں دس میڈلز حاصل کئے ہیں جن میں تین سونے، دو چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :