واشنگٹن ،ْ پاک بھارت آبی سیکرٹری سطح کے مذاکرات ناکام ،ْ پاکستان کے تحفظات دور نہ کئے جاسکے

پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کیلئے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہیگا ،ْ عالمی بینک

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:21

واشنگٹن ،ْ پاک بھارت آبی سیکرٹری سطح کے مذاکرات ناکام ،ْ پاکستان کے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) امریکہ میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکرٹری سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے ،ْ مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کیلئے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے ،ْبھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کیلئے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔

پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کیلئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں عالمی بینک نے دونوں ملکوں کے مذاکرات کو سراہا اور سندھ طاس معاہدے کے تحفظ کا عزم کیا ۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے ہیں جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر ،ْ انڈس واٹر ٹریٹی کیلئے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست کوہوئے تھے جس میں یہ طے پایاتھا کہ بعض امورپردونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پرمزید مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔