سعودی عرب ،عمارت میں آتشزدگی کے باعث 2بچے جاں بحق

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:46

سعودی عرب ،عمارت میں آتشزدگی کے باعث 2بچے جاں بحق
قطیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے شہر قطیف میں عمارت میں آتشزدگی کے باعث 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق قطیف کمشنری کے الخامسہ محلے کی2 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ۔

(جاری ہے)

اس میں ایک 6سالہ بچی اور 4سالہ بچہ جل کرجاں بحق ہو گئے، ماں باپ اور 3بیٹے جھلس گئے،آگ دوسری منزل تک محدود رہی،مجموعی طور پر 7افراد متاثر ہوئے۔