بھارتی دہشت گرد افواج کی جانب سے آئے روز سیز فائر لائن سے متصلعلاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری بھارت کو اس بات سے نہیں بچا سکتی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے

قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کا بیان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:13

بلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد افواج کی جانب سے آئے روز سیز فائر لائن سے متصلہ علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری بھارت کو اس بات سے نہیں بچا سکتی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے ۔ بالآخر اُسے کشمیریوں کو اُنکی اُمنگوں کے مطابق آزادی دینی ہی پڑے گی۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ بھارت کے لیئے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ اپنا مزید جانی و مالی نقصان کروانے کی بجائے فی الفور مسئلہ کشمیر کے تسیلم شدہ حل کی راہ پر گامزن ہو۔اُنہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل پر سنجیدہ کاوشیںنہ کرنا دراصل وہ اپنے مُلک کے ساتھ بھی دُشمنی کے مُرتکب ہو رہے ہیں کیونکہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا بھارت ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا اور اندرونی خلفشار اور بربادی کا شکار ہی رہے گا۔