عمران فاروق کیس، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے ،ْ اسکاٹ لینڈ یارڈ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 18:41

عمران فاروق کیس، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے ،ْ اسکاٹ لینڈ یارڈ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔

(جاری ہے)

عمران فاروق کو 7 سال قبل 16 ستمبر کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا جس کے بعد سے اب تک برطانوی تحقیقاتی ادارے کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور نئی تحقیقات پر بھی پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا کہ قتل کیس میں ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :