Live Updates

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا ہے، صوبے کے کسی بھی حصے میں بھتہ خوری نہیں تاجر برادری یکسوئی اپنا کاروبار کررہی ہے،70 سے سال اس حلقے کو نظر انداز کیا ، تحریک انصاف نے یہاں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں ،گلی کوچوں کی تعمیر، ٹرانسفارمروںکی تنصیب ،جمنازیم،سکولوں کی اپ گریڈیشن پر خرچ کئے جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ مل رہا ہے، ترقیاتی کام عوام کا حق ہے یہ ان پر کسی کا احسان نہیں

ْصوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا کٹہ خٹ میں 3کلومیٹر سڑک کے افتتاح پر جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر برائے تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت نے غریب عوام کی عزت نفس کو بحال کرتے ہوئے اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا ہے،اب صوبے کے کسی بھی حصے میں بھتہ خوری نہیں تاجر برادری یکسوئی کے ساتھ اپنا کاروبار کررہے ہیں۔

70 سے سال اس حلقے کو نظر انداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف نے یہاں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں ،گلی کوچوں کی تعمیر، ٹرانسفارمروںکی تنصیب ،جمنازیم،سکولوں کی اپ گریڈیشن پر خرچ کر دیئے ہیں جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ مل رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو کٹہ خٹ میں تین کروڑ 95لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تین کلومیٹر سڑک کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین میں ایم این اے مجاہد خان،ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر خان اور وقار خان شامل تھے۔عاطف خان نے کہا کہ علاقے میں زیادہ ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں اور مزید کام بھی کیے جائیں گے کیونکہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ،یہ ان پر کسی کا احسان نہیں ،ماضی میں اس حلقے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا لیکن ہماری حکومت اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں ۔

تاہم اگر نظام درست نہ ہو تو ترقیاتی کاموں کے فوائد سے عوام استفادہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے پورے صوبے اور باالخصوص اس علاقے میںامن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہہ تھی غریب شہری جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت کے حکمرانوں نے پولیس کو ذاتی غلام بنا رکھا تھا جو ان کی ایما پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرپرستی کرتے تھے اسی طرح پٹواریوں نے عوام کا جینا دوبھر کیا تھا لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے غریب عوام کے عزت نفس کو بحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور ہر کسی کے ساتھ یہ احساس ہونا چاہیئے کہ ووٹ اہل اور ایماندار لوگوں کو دیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندر بانٹ کے سیاست کو دفن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلوری سنٹرکے ذریعے سے شہریوں کو پٹوار کلچر کے چکروں سے نجات دیا گیا ہے اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نہ تو کسی کو رشوت دیں اور اگر کوئی طلب کریں تو انکے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ محکموں سے رجوع کریں تا کہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات