رابطہ کمیٹی کی رکن نسرین جلیل کے بھائی محمد پرویز کے انتقال پرڈاکٹر محمد فارو ق ستار کااظہار افسوس

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل کے بھائی سن اخبار کے مالک محمد پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔

متعلقہ عنوان :