Live Updates

این اے 120 کا الیکشن فیصلہ کن ہو گا ، عوام اپنی ،بچوں کی تقدیر بدلنے کیلئے باہر نکلیں‘ عمران خان

عوام ووٹ کی طاقت سے بتا دیں انہیں چوروں ،کرپٹ لوگوں کا پاکستا ن چاہیے یا عدل و انصاف کی بنیاد پر بنا ایک نیا پاکستان چاہیے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج (اتوار) این اے 120 کا الیکشن فیصلہ کن ہو گا ، عوام اپنی اور بچوں کی تقدیر بدلنے کیلئے باہر نکلیں۔ انہوں نے آج ( اتوار) ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں این اے 120کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں اور ان کا یہ ووٹ پاکستان کی عدلیہ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ملک کی تاریخ میں طاقتور کا احتساب ہو ا ہے ۔نواز شریف نے منی لانڈرنگ کرکے پاکستان کی عوام کا پیسہ ملک سے باہر بھیجا۔30سالوں سے ان لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا لیکن اب فیصلے کا وقت آگیا ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بتا دیں کہ انہیں چوروں اورکرپٹ لوگوں کا پاکستا ن چاہیے جہاں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے یا ان کو عدل و انصاف کی بنیاد پر بنا ایک نیا پاکستان چاہیے ۔آپ سب پاکستان کی عدلیہ کے لیے ووٹ ڈالیں ۔ضمنی الیکشن پاکستان کا سیاسی رخ کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا نئے پاکستان کا ۔آپ سے اپیل ہے کہ اپنے ملک اور اپنے بچوں کی تقدیر بدلیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات