سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 17ستمبر کو شروع ہوگا

کیمپ20ستمبر تک جاری رہے گا ،مزید 4کھیلوں اتھلیٹکس، کبڈی، ریسلنگ اور والی بال کے کوچزاورکنسلٹنٹس کو ماہرین تربیت دینگے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی سرپرستی میں چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات کئے گئے کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 17ستمبر کو شروع ہورہا ہے جس میں مزید 4کھیلوں کے کوچز کیلئے چار روزہ تربیتی کیمپ لگایا جارہا ہے ،کیمپ 20ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ماہرین کوچز اور کنسلٹنٹس کی تربیت کریں گے، کیمپ میں صوبہ بھر سے 4 کھیلوں اتھلیٹکس، کبڈی، ریسلنگ اور والی بال کی144کوچز اور 36کنسلٹنٹس شرکت کررہے ہیں، کیمپ میں ماہر ین کوچزکو کھلاڑیوں کے کھیل، ان کی فٹنس اور دیگر اہم امور پر تربیت دیں گے، 17ستمبر کو پہلے روز کوچز کی تربیت کے چار سیشن ہوں گے جس میں ماہرین لیکچر دیں گے، ماہرین میں ظفر اقبال بٹ، شمسہ ہاشمی اور سلمان اقبال بٹ ودیگرشامل ہیں، سیشن صبح 9 بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہیںگے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے پنجاب بھر کے کوچز لاہور پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :