فیصل آباد بورڈ نے فر سٹ ائیر سیشن 2017-2019کے آن لائن داخلوں کے شیڈول میں توسیع کر دی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے آن لائن داخلہ کلا س فر سٹ ائیر سیشن 2017-2019 کے شیڈول میں توسیع کر دی ہے چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکے مطابق طلبا و طالبات کے وسیع تر مفاد کی خاطر حکومت پنجاب محکمہ ہا ئیر ایجوکیشن لا ہورو سیکرٹری پی بی سی سی کے نوٹیفکیشن نمبری 843-SY/PBCC/LHR مورخہ 15-09-2017 کی روشنی میں اب طلبا و طالبات اپنے داخلہ فارم کلاس فرسٹ ائرسیشن2017-2019 کی رجسٹریشن آن لائن15ستمبر کی بجائے 22 ستمبر 2017 تک کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :