رینجرزاور پولیس کا کراچی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،40سے زائد افرادکوحراست میں لیکرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

ٹیپو سلطان اور گلشن اقبال پولیس کاگٹکا فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،8 گٹکا فروش گرفتار،بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) رینجرزاور پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے زریعی40 سے زائد افرادکوحراست میں لیکرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے، ٹیپو سلطان اور گلشن اقبال پولیس نے گٹکا فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی8 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے شاہ لطیف ٹائون کے علاقے رزاق آباد، عبداللہ گوٹھ، دہنی پاڑتو گوٹھ، دائود شورو گوٹھ اور صاحب داد گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پربند کردیا داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں پر زیر حراست افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران 12سے زائدافراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کردیا اور تمام افراد کا کرمنل ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے۔ جو افراد بے گناہ ہیں ان کو رہا کردیا جائے گا۔ادھر ٹیپو سلطان اور گلشن اقبال پولیس نے گٹکا فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی8 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔ ادھر ڈاکس کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم سکندر کو گرفتار کرکے بغیر لائسنس یافتہ غیر قانونی پستول برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔