ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانالہ کی ٹیم نے انٹر پبلک سکول فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانالہ کی ٹیم نے انٹر پبلک سکول فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا جس نے فائنل مقابلہ میں ڈی پی ایس فیصل آباد کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ساندل کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ فائنل مقابلہ کے موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود ‘ سپورٹس کوارڈینیٹر میاں زبیر انور و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :