ترقی وخوشحالی کیلئے بین الصوبائی ہم آہنگی، وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے ، مردم شماری کے حوالے جو شبہات کو دور کرنیکی ضرورت ہے ،بڑے صوبوں کو یہ خوف ہے اگر چھوٹے صوبوں کی آبادی بڑھ گئی تو این ایف سی ایوارڈ میں بڑے صوبے کا حصہ کم ہوگا بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دیکر غربت ،بے روزگاری اور پسماندگی دور کی جاسکتی ہے

صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی کی مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:50

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ترقی وخوشحالی کیلئے بین الصوبائی ہم آہنگی، وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے مردم شماری کے حوالے جو شبہات پیدا ہوئے ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے بڑے صوبوں کو یہ خوف ہے کہ اگر چھوٹے صوبوں کی آبادی بڑھ گئی تو این ایف سی ایوارڈ میں بڑے صوبے کا حصہ کم ہوگا ،مردم شماری کے نتائج شکوک وشبہات پیدا کر رہی ہے بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دیکر غربت ،بے روزگاری اور پسماندگی دور کی جاسکتی ہے ۔

بلوچستان وسائل سے مالامال ،عوام محب دین وطن اور محنت کش مگر نہ وفاق نے انصاف کیااور نہ صوبائی حکومتوں نے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی لی ملک بھر کی طرح بلوچستان کو بھی کرپشن وکمیشن کامافیا نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے عوام خصوصاًنوجوان روزگار ،تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں صحت کی سہولیات ناپید حتیٰ کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ۔

وہ ہفتہ کو ملتان مظفرگڑھ کے دوران جماعت اسلامی ملتان کے مرکز جامعتہ العلوم میں ذمہ داران سے ملاقات بعدازاں استاتذہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ملتان کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔بعدازاں انہوں نے مظفر گڑھ میں رفیق فائونڈیشن کے تعلیمی اداروںاوران کے پراجیکٹس کا دورہ کیا اس موقع پر فائونڈیشن کے صدر محسن رفیق ،حسن رفیق ،حفیظ الرحمان ہمدانی ودیگر بھی موجودتھے ۔

انہوں نے رفیق فائونڈیشن کے جاری منصوبوں وپراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی فلاحی کام کے مواقع بہت ہیں ۔بلوچستان میں غربت بے روزگاری ،حکومتی نااہلی کی وجہ سے عوام کے مسائل وپریشانیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔سی پیک منصوبے میں بھی بلوچستان کیساتھ وفاق کا رویہ ٹھیک نہیں ۔

مغربی روٹ پر کام شروع نہیں ہوا۔ریکوڈک ،سیندک سمیت صوبے کے وسائل عوام کی حالت ٹھیک کرنے پر خرچ نہیں ہورہا ۔گوادرکے عوام کو بھی پینے کا صاف پانی میسرنہیں ۔ جماعت اسلامی نے صوبے کے دیرینہ سلگتے مسائل کو بار بار اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے غریب سماج کی حالت بدلنے کیلئے الخدمت فائونڈیشن دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر عوام کی حالت بدلنے اور مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں بلوچستان کے وسائل کو یہاں کے عوام کی حالت بدلنے پر دیانت دار ی سے خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔