ایبٹ آباد کا کامیاب جلسہ قومی وطن پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ شیخ نثار

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ایبٹ آباد کا کامیاب جلسہ قومی وطن پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، جلسہ کی کامیابی پر پارٹی کے تمام عہدیداروں اورکارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی ایبٹ آباد کے ضلعی چیئرمین شیخ نثار نے میرپور جلسہ کی کامیابی پر کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ نثارنے کہا کہ ایبٹ آباد کا کامیاب جلسہ قومی وطن پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، جلسہ کی کامیابی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، کامیاب جلسہ کے انعقاد پر قومی وطن پارٹی کے رہنما احمد نواز خان جدون، پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب اور دیگر عہدیداروں و کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین و مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کا جلسہ عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی کی شاندارکامیابی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے ہزارہ اور ایبٹ آباد کے غیور عوام نے قومی وطن پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء الله آنے والا دو قومی وطن پارٹی کا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :