ایشیا کپ ہاکی ،ْحتمی ٹرائلز19ستمبر سے ہوں گے

عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے

اتوار 17 ستمبر 2017 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے حتمی انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز 19 ستمبر سے شروع ہوں گے ،ْعبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں 11اکتوبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ حتمی ٹرائلز 19 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے ،ْایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے عبدالستاری ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی ٹیم کے چنائو کیلئے حتمی ٹرائلز 19 اور 20 ستمبر کو اسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔