این اے 120 ، وزیر خوراک پنجاب کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ‘ ووٹرز کو پولنگ کی پرچی کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ جانے دینے پر بلال یاسین کی پولیس اہلکاروں سے بحث و تکرار

اتوار 17 ستمبر 2017 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) حلقہ این اے 120 میں الیکشن کے دوران وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا‘ ووٹرز کو پولنگ کی پرچی کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ جانے دینے پر بلال یاسین کی پولیس اہلکاروں سے بحث و تکرار بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے دوران وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

ووٹرز کو روکے جانے پر بلال یاسین کی پولیس اہلکاروں سے بحث و تکرار بھی ہوئی۔ ووٹرز نے شکایت کی کہ پولنگ کی پرچہ کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن پر اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ بلال یاسین نے کہا کہ ایک ہی گلی کے ووٹر ہیں انہیں کیوں روک رہے ہیں پولیس والے پریذائیڈنگ افسر کا کام نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :