پنیاں‘ آل پاکستان کبڈی مقابلہ پنیاں کی ٹیم نے میدان مارلیا

اتوار 17 ستمبر 2017 14:41

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) پنیاں آل پاکستان کبڈی مقابلہ پنیاں کی ٹیم نے میدان مارلیاگڑھی افغانہ کلب واہ کی ٹیم کوشکست میچ دیکھنے کے لیے ہزارہ وپنجاب سے دس ہزارسے زائدافرادکی شرکت، پنیاں میں آل پاکستان کبڈی دائرے وال کادلچسپ مقابلہ پنیاں ٹائیگرزکلب وگڑھی افغانہ کلب واہ کے مابین ہواجس میں دونوں طرف سے فیصل آبادسمندری کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نرمل بوٹاچھناسیال ودیگرنے بھی شرکت کی مقابلہ پنیاں بائیس جبکہ مہمان ٹیم بارہ پوائنٹس پراختتام پذیرہوادوسرے ہاف میں زبردست معرکہ ہواجوکہ پنیاں بیس جبکہ گڑھی افغاناں انیس پوائنٹس رہایوں پنیاں کی ٹیم کے مجموعی طورپر42جبکہ گڑھی افغاناں کے 31پوائنٹس ہوئے پنیاں کی ٹیم کوپچیس ہزارروپے وٹرافی دی گئی ،ایمپائرنگ وانٹرنیشنل ریفری سخی سلطان بری جبکہ کمپئرنگ حافظ فخرالزمان نے کی کمنٹری کے فرائض سینئرصحافی ملک حیدرعلی پنی نے انجام دیے ۔

متعلقہ عنوان :