پاکستانی سائیکلسٹس ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ناروے روانہ ہو گئے

اتوار 17 ستمبر 2017 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) 5رکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اتوار کی علی الصبح اسلام آباد سے ناروے روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے روانگی سے قبل اے پی پی کو بتایا کہ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ناروے میں جاری ہے اور پاکستانی ٹیم 20 ستمبر کو مہم کا آغاز کرے گی، ایونٹ میں دو سائیکلسٹس ارسلان انجم اور اویس خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی سائیکلسٹس نے بھر پور مخنت کی ہے امید ہے کہ وہ ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :