ورلڈ سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات 21 ستمبر کو ناروے میں ہوں گے

اتوار 17 ستمبر 2017 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) ورلڈ سائیکلنگ فیڈریشن کے انتحابات 21ستمبر کو ناروے میں ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام انتحابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ناروے روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ورلڈ فیڈریشن کے انتحابات میں پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ جوکہ ایشیاء ووٹنگ رائٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ورلڈ سائیکلنگ فیڈریشن کے انتحابات میں4سال کے لئے نئے صدر اور دیگر عہدیداران کا انتحاب عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :