کروڑوں روپے آمدن والے دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف کی سڑک کی خستہ و زبوں حالی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ سڑک کی ناگفتہ حالت کی بنا پر پاکستان کے طول عرض سے آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے

صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد کا بیان

اتوار 17 ستمبر 2017 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) کروڑوں روپے آمدن والے دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف کی سڑک کی خستہ و زبوں حالی حکومت اور محکمہ اوقاف کے منہ پر ایک طمانچہ ہے سڑک ی ناگفتہ حالت کی بنا پر جہاں پاکستان کے طول عرض سے آنے والے زائرین کو مشکالت کا سامنا ہے وہاں ہی کھڑی شریف کے تاجر بھی مسائل سے دوچار ہیں ا نجمن تاجراں کھڑی شریف کے تاجروں کی طرف سے سڑک کی تعمیر کے مطالبے کی انجمن تاجراں اتحاد گروپ بھر حمایت کرتیا ہے اور حکومت آزاد کشمیر اور وزیر اوقاف سے بھر مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر کے سب سے بڑے روحانی مرکز دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف کی سڑک ترجیح بنیادوں پر تعمیر کی جائے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سب سے بڑے روحانی مرکز دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف سے محکمہ اوقاف کو سالانہ کروڑوں روپے آمدن ہوتی ہی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف کی سڑک کی تعمیر کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ہم ا نجمن تاجراں کھڑی شریف کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دربار پیرا شاہ غازی کھڑی شریف کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے تاکہ تاجروں اور زائرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :