الیکشن کمیشن کے جاری کارڈ کے حامل صحافیوں کو حلقہ این اے 120 کے پولنگ سٹیشنوں کے اندر جانے سے نہیں روکا جا رہا، آئی ایس پی آر

اتوار 17 ستمبر 2017 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کیلئے جاری ایکریڈیشن کارڈ کے حامل صحافیوں کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر جانے سے نہیں روکا جا رہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کیلئے جاری ایکریڈیشن کارڈ کے حامل صحافی پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور فوج کی جانب سے انہیں نہیں روکا جا رہا۔