ماہ جولائی میں خام تیل اور پیٹرول کی درآمد میں اضافہ:فرنس آئل اور ڈیزل میں کمی

اتوار 17 ستمبر 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران خام تیل اور پٹرول کی در آمد میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ فرنس آئل اور ڈیزل کی در آمد میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی در آمد 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 88 ہزار ٹن کے قریب رہی جس میں سے ایک لاکھ71 ہزار 510 ٹن خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹس مورنگ پر در آمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جون میں خام تیل کی در آمد 7 لاکھ 8 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جس میں سے ایک لاکھ37 ہزار661 ٹن خام تیل بائیکو ریفائنری کی جانب سے در آمد کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ریفائنریوں کی پیداواری استعداد میں اضافے کے باعث گزشتہ ماہ خام تیل کی در آمد میں اضافہ رہا۔پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 19فیصد اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں پٹرول کی در آمد 3 لاکھ 72ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد گزشتہ ماہ106فیصد اضافے سے 21673ٹن رہی جبکہ جون میں 10493ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :