شمالی وزیرستان میں انتخابی مہم کا آغاز،قبائلی رہنما ضیاء الرحمن نے این ای40 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

اتوار 17 ستمبر 2017 18:21

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) شمالی وزیر ستان میں آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے معروف قبائلی رہنما ملک ضیاء الرحمن نے این اے 40سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 40سے تعلق رکھنے والے معروف قبائلی رہنما ملک ضیاء الرحمن نے قبائلی رہنما ملک یوسف ہارون سمیت دیگر قبائلی مشران کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بنوں میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے حقوق غصب کرنے اور 60سالہ محرومیوں کے ازالہ کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی خاطر بلا معاوضہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قبائلیوں کو آج جن مسائل کا سامنا ہے اس کی ذمہ داری موجودہ ممبران اسمبلی پر عائد ہوتی ہے جو اسمبلی اجلاس میں وزیرستانیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر حکمرانوں کے آگے پیچھے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد حلقے میں صحت تعلیم ابنوشی اور قومی معیار کے منصوبوں کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائو نگا اور قبائلی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت ان پہنچا ہے پارلیمنٹ میں قبائلی عوام کی موثر نمائندگی کا حق ہر صورت ادا کرنے کیلئے عوام ہمارے حق میں فیصلہ کرینگے اس موقع پر ملک ضیاء الرحمن نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے حلقے کے تمام علاقوں میں گھر گھر تک اپنی انتخابی مہم پہنچانے کا اعلان کیا ۔

۔۔۔۔۔۔محمد نعمان

متعلقہ عنوان :