عوام علاقہ کے مطالبات کی تکمیل ممکن بنارہے ہیں ،سوات چوک تاسنٹرل جیل تک سڑک کی ازسرنوتعمیرکیلئے 2کروڑروپے کا فنڈ مختص کردیا ، فاروقیہ سیمنٹ فیکٹری سے سوات چوک تک دورویہ سڑک کی تعمیرپر2ارب 86کروڑکی خطیرفنڈنگ سے صنعتکاروں سمیت علاقہ مکینوں کومواصلاتی سہولت میسرآئیگی ، صوبائی مشیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان

اتوار 17 ستمبر 2017 18:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) صوبائی مشیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان نے کہا ہے کہ اربن یونین کونسلوں سمیت حلقہ بھرکی تمام یونین کونسلوں میں عوام علاقہ کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل ممکن بنارہے ہیں ،سوات چوک تاسنٹرل جیل تک سڑک کی ازسرنوتعمیرکے لیے 2کروڑروپے فنڈزمختص کردیاہے ،فاروقیہ سیمنٹ فیکٹری حطارسے سوات چوک تک دورویہ سڑک کی تعمیرپر2ارب 86کروڑکی خطیرفنڈنگ سے صنعتکاروں سمیت علاقہ بھرکے مکینوں کومواصلاتی سہولت میسرآئے گی عوام کے تعاون سے پی کے پچاس میں دی گئی فنڈنگ کے نتیجے میں جاری سکیموں کی فہرست کوشمارکرنامشکل ہے یہی تحریک انصاف حکومت کاکمال ہے ۔

وہ بروز اتوار پٹھان کالونی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کر رے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسماجی شخصیت حسن عادل، اورنگزیب ،عبدالخالق، خان گل اورمعززین علاقہ موجودتھے حسن عادل نے نالہ کی پختگی کے لیے ایک کروڑبیس لاکھ ،تین لاکھ پچیس ہزارواٹرسپلائی سکیم، گلیوں کی پختگی کے لیے لاکھوں کی فنڈنگ پریوسف ایوب خان اوراکبرایوب خان کوخراج تحسین پیش کیااکبرایوب خان نے ابرارکالونی میںٹیوب ویل کی نویدسنائی جس سے پٹھان کالونی بھی مستفیدہوگی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنی اعلیٰ ترین کارکردگی کی بدولت صوبہ بھرمیں شاندارکامیابی سمیٹے گی مشیرمواصلات نے کہاکہ اپنے انتخابی منشورکے عین مطابق عوام کوتمام ترسہولیات سے آراستہ وپیراستہ کررہے ہیں خالی نعروں کی عوام کوضرورت نہیں بلکہ انھیں اپنے مسائل کاحل چاہیے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک گیرکامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :