معاشی قتل عام کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اور اراکین پارلیمنٹ ہمارا ساتھ دیں،لیاقت یوسفزئی

صوابی، ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ کے سامنے ہزاروں تمباکوکاشتکار احتجاجی دھرنا دیںگے،یارحسین

اتوار 17 ستمبر 2017 18:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) تمباکو ایکشن کمیٹی کا اجلاس لیاقت یوسفزئی چیئرمین ٹوبیکو گروزر ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جو چارٹر آف ڈیمانڈ تمباکو ایکشن کمیٹی خیبرپختونخوا نے مرکزی حکومت کو دیا ہے اس کے لئے بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز ۔ بروز اتوار یارحسین میں ایک بڑے احتجاجی جلسے سے کیا ہے ،اگر ہمارے مطالبات کو فوراً تسلیم نہ کیا گیا تو اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ہزاروں کاشتکار احتجاجی دھرنا دے گے اور تیار تمباکو بنڈلوں کو احتجاج کے طور پر جلایا جائے گا ،تمباکو خیبرپختونخوا کی واحد نقدآور فصل ہے ،تمباکو فی کلو تیاری پر کاشتکار کا خرچہ 250 روپے سے زیادہ ہے ،جب اس سال بجٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جو ظالمانہ 5 فی صد ایڈوانس ٹیکس پرچیز لگایا ہے اس سے چھوٹے خریدار شدید مشکلات کاشکار ہیں ،جس کی وجہ سے چھوٹی کمپنیاں خریداری نہیں کرسکتی ،اور اس سال کاشتکاروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے ،لیاقت یوسفزئی نے کہا کہ کاشتکاروں کے معاشی قتل عام کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور اراکین پارلیمنٹ ہمارا ساتھ دیں ،تمباکو ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام بہت جلد اسلام آباد میں تمباکو پیداوار کے اضلاع صوابی ،مردان ،چارسدہ ، ملاکنڈ ،بونیر ،مانسہرہ اور نوشہرہ کے اراکین سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کا اجلاس طلب کررہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کے مسائل پر اس کو اعتماد میں لیا جائے ،ہم وزیراعظم کے مشیر امیرمقام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمباکو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے محمد علی ڈاگئی وال ،عابد علی ،شمس الرحمن ،فرید اللہ کاکا اور سردار علی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :