الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا ‘ فردوس عاشق اعوان

اتوار 17 ستمبر 2017 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کی جیب میں ہے ،ضمنی انتخاب میں نادرا کا کرداربھی مشکوک رہا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا ۔نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔میچ فکس کرنا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ۔