آمبیلہ چملہ میں حاجی یعقوت خان نے درجنوں خاندانوں سمیت اے این پی شمولیت اختیارکرلی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:44

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) آمبیلہ چملہ میں حاجی یعقوت خان ،ناظم شیبرخان کی کوششوں سے درجنوں خاندانوں نے مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیارکرلی ،انصاف کے دعویدار حکومت نے تمام وعدے چھوڑ کر عوام کی فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کی ہے ،اے این پی ایک بار پھر اقتدار میں آکر غریب عوام کی ترقی و فلاح کیلئے ادھورے مشن کو دوبارہ جاری کریگا ،صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپاکرکے اساتذہ کے دیرینہ مسائل حل کئے تھے ،ہمیشہ مظلوم کی دادرسی اور ظالم کی خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا ،صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کا شمولیتی اجتماعات سے خطاب،تفصیلات کے مطابق آمبیلہ میں پی ایم ایل این اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ خاندانوں نے محمد ارشادخان ،شیرزادہ ،سیراج خان ،کشورخان کی قیادت میں مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیارکرکے اپنے گھروں پر سرخ جھنڈے لہرادئیے اس سلسلے میں نصیب خان کی صدارت میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک ،حاجی یعقوت خان ،ناظم شیبرخان ،تحصیل نائب ناظم اشتر خان ،ناظم امیرسلطان ،منیرخان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی غریب عوام کے مسائل کی حل کی جماعت ہے ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہاکہ کنکوئی میں ہونے والے مخالف جماعتوں کے اجتماع علاقہ میں امن کو خراب کرنے کی سازش ہے نام و نہاد جرگہ میں اے این پی کو نظر انداز کرکے اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ مخالفین اے این پی کی بڑھتی ہوئی شہرت سے بوکلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ میں صوبائی اسمبلی کی سطح پر اور ہرمقام ،ہرڈگر پر مظلوم کی دادرسی کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا اور ظالم کی ہاتھ روکنے کی کوشش کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :