ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگذار

لیاقت علی کی 37 کنال اراضی پر ان کے سگے بھائی کی مدد سے بعض افراد نے قبضہ کرلیا تھا‘شاہین خالد بٹ

اتوار 17 ستمبر 2017 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوششوں سے ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی زرعی اراضی ناجائز قابضین سے چھڑوالی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن ،اوپی سی ،شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ اوسلو،ناروے میں رہائش پذیر لیاقت علی نے کمیشن کودرخواست دی کہ ان کی ضلع گجرات میں واقع 37 کنال اراضی پر ان کے سگے بھائی کی مدد سے بعض افراد نے قبضہ کرلیا ہے ۔

اس شکایت کوڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کوریفر کیا گیا جس کے ارکان کی معاونت سے لیاقت علی کی اراضی ناجائز قابضین سے چھٹرواکر ان کے حوالے کردی گئی۔شاہین خالد نے بتایا کہ صوبے بھرمیں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیاں بھی سمندرپارمقیم افراد کی مشکلات کے ازالے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیںاوران کمیٹیوں کی معاونت سے اوورسیز پاکستانیوں کے ہزاروں مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :