پانچواں آل پاکستان قائد اعظم انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کاپہلا کوارٹرفائنل میچ الہلال فٹبال کلب نے جیت لیا

اتوار 17 ستمبر 2017 21:40

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) پانچواں آل پاکستان قائد اعظم انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2017-18ڈیرہ غازی خان کا پہلا کواٹر فائنل میچ الہلا ل فتبال کلب ڈیرہ غازی خان اور جہانیاں فٹبال کلب خانیوال کے درمیان کھیلا گیا ،دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ،دونوں ٹیموں نے بہت دلچسپ کھیل پیش کیا اور مقرر وقت میں ایک دوسرے کو گول کرنے میں مزاحمت پیش کرتے رہے ،میچ کا فیصلہ پیلنٹی کیکس پر ہوا جو اہلال فتبال کلب ڈیرہ غازی خان نے 4-3سے جیت لیا ،اس طرح الہلال فٹبال کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، یہ بات صدر الہلال فٹبال کلب محمد محمود احمد خان کھتران نے سیکرٹری ٹورنامنٹ صداقت علی قریشی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا کواٹر فائنل میچ کراچی یونائیٹڈ اور پاک روز فٹبال کلب ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان الہلال فٹبال گرائونڈ ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازی خان میں کھیلا جائے گا ۔