حمزہ بن لادن کا بشار الاسد کے خلاف نئی مسلح لڑائی کا مطالبہ

اتوار 17 ستمبر 2017 21:50

حمزہ بن لادن کا بشار الاسد کے خلاف نئی مسلح لڑائی کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) القاعدہ کے مارے جانے والے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ان کے ممکنہ وارث حمزہ بن لادن نے دنیا کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ شام میں صلیبیوں اور مخالفین کے خلاف مسلح جدوجہد میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے گذشتہ جمعرات کو عسکری تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نئے آڈیو پیغام میں کہا کہ شام کے معاملے سے تمام دنیا کی مسلم آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں موجود افراد صلیبیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں اور تمام مسلمانوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، ان کی حمایت کریں اور انہیں کامیاب کریں۔حمزہ بن لادن نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ شام میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لیے وہاں کے لوگوں کی حمایت کے لیے فوری طور پر، سنجیدہ اور آرگنائز طریقے سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، اس سے قبل کے بہت دیر ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :