پرویز خٹک کی باجوڑ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 17 ستمبر 2017 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے باجوڑ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ شہداء کو بلند درجہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :