بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں، بشار الاسد

پیر 18 ستمبر 2017 10:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) شام کے صدر بشارالاسد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی بدستور حمایت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق دمشق میں اطالوی پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا تھاکہ پڑتا کہ بعض مغربی ممالک اب بھی دہشت گردی کی لعنت کو فروغ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دہشت گردوں نے شام اور خطے کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی رائے عامہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ واضح ذکر ہے کہ اطالوی پارلیمنٹ کا ایک وفد، رکن پارلیمنٹ ماریو رومانی کے قیادت میں شام کا دورہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :