سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطنکو ملک واپسی کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستا نی اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر کسی سزا یا جرمانے کی ادائیگی کئے وطن واپس چلے جائیں، پاکستا نی سفیر

پیر 18 ستمبر 2017 12:24

سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطنکو ملک واپسی کی مہلت میں ایک ماہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس مدت کاآغاز 16ستمبر سے ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 4ماہ کی مہلت کا اختتام24جولائی کو ہوا تھا۔ حج موسم کے بعد مزید مہلت دی جارہی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے وطن کے تارکین پر زور دیا کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر کسی سزا یا جرمانے کی ادائیگی کئے وطن واپس چلے جائیں۔

اس طرح وہ اپنے اصل ویزے پر قانونی طور پر مملکت دوبارہ واپس آ سکیں گے۔ دریں اثنائ ہندوستانی ویلفیئر کمیونٹی قونصلر انیل نوٹیال نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ادھر ایتھوپیا کے دفتر خارجہ نے اعلان اور تصدیق کیا ہے کہ سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین کیلئے 30 دن کی مزید مہلت دے دی جس پر عملدرآمد شروع کردیاگیا۔

۔سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے شاہی فرمان کے اجرائ پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے انتہائی ممنون ہیں اور اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہیں۔۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ 24جولائی تک سفارتخانہ پاکستان سے وزٹ ویزوں پر آئے 62805غیر قانونی مقیم کو واپسی کیلئے دستاویزات کا اجرائ کیا گیا جبکہ 43ہزار 579افراد کو ایگزٹ ٹریولڈاکیومنٹ دیئے گئے۔ 15998افراد کے پاسپورٹس کی تجدید کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :